نئی دہلی: اب ملک کی راجدھانی دہلی میں واقع پارلیمنٹ ہاؤس میں کوروناکی قیامت خیزی ہوئی ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق پارلیمنٹ میں کام کرنے والے کم از کم 400 ملازمین اور سیکورٹی اہلکار کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ گزشتہ 6 سے 7 جنوری کے درمیان پارلیمنٹ میں کام کرنے والے ملازمین میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں کوویڈ 19 کے پھیلاؤکوروکنے کے لیے پورے شہر میں ہفتہ وار کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جفت طاق کی بنیاد پر دکانیں کھلیں گی۔کجریوال سرکارنے ریڈالرٹ جاری کرنے کے لیے جوپیمانہ تیارکیاہے،وہ اسے لاگوکرنے میں ناکام ہے۔یہی وجہ ہے کہ کیسزتیزی سے پھیل رہے ہیں۔ایسالگتاہے کہ کجریوال سرکارحالات مزیدخراب ہونے کاانتظارکررہی ہے۔دوسری لہرمیں کجریوال سرکارکے لمبے چوڑے دعوے کی پول کھل چکی ہے۔