پرکاش جاوڈیکر نے وزرائے اعلی کو لکھا خط

ہوا اورپانی زیادہ صاف،اسے برقرار رکھنے کی کوشش کریں
نئی دہلی:مرکزی وزیر ماحولیات پرکاش جاوڈیکر نے تمام ریاستی وزرائے اعلی کو خط لکھا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعتی سرگرمیوں، ٹریفک وغیرہ میں کمی کااثر آلودگی پر پڑا ہے۔اب ہوا ،پانی زیادہ صاف ہے۔صوتی آلودگی کم ہوئی ہے اسے برقرار رکھنے کی کوشش ہونی چاہئے۔انہوں نے مزید لکھا ہے کہ اب جب ہم عام زندگی کی طرف واپسی کر رہے ہیں، اس کی سطح کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہوگا۔ریاستی حکومت کو آلودگی کنٹرول کے قوانین کو سختی سے نافذ کرنا ہوگا۔ندیوںمیں کچرا وغیرہ پھینکنے پر کنٹرول کیا جائے۔عوام کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔مرکزی وزیر ماحولیات نے وزرائے اعلی سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ساتھ ہی کہا ہے کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں کو اس بارے میں ہدایات دیں۔