پرشانت بھوشن کو 131 مشہور شخصیات کی حمایت،توہین عدالت کی کاروائی کی مخالفت

نئی دہلی:سپریم کورٹ کے 8 ریٹائرڈ ججوں اور سابق بیوروکریٹس اور ماہرین تعلیم سمیت ہائی کورٹ کے 2 ریٹائرڈ ججوں سمیت 131 مشہور شخصیات نے وکیل پرشانت بھوشن کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کرنے کے سپریم کورٹ کے اقدام کی مخالفت کی ہے۔مخالفت کرنے والوں میں سب سے نمایاں نام جسٹس روما پال اور جسٹس جے چیلمیشور ہیں۔ ان کے علاوہ 131 مشہور شخصیات میں سپریم کورٹ کے سابق جسٹس جسٹس گانگولی اور جسٹس جی ایس سنگھوی بھی شامل ہیں۔ان کے علاوہ سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس گوپال گوڑا، سابق جج جسٹس آفتاب عالم اور سابق جج جسٹس وکرمجیت سین بھی سپریم کورٹ کے اس اقدام کی مخالفت کرنے والوں میں نمایاں ہیں۔ہندوستان کی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مدن بی لوکور بھی اس فہرست میں شامل ہیں اور دستخط کنندگان کی فہرست میں سرفہرست ہیں۔سپریم کورٹ کے 8 سابق ججوں کے علاوہ ہائی کورٹ کے 2 سابق جج بھی شامل ہیں اور ان کے نام جسٹس انجنا پرکاش اور جسٹس اے پی شاہ ہیں۔جسٹس انجنا پرکاش پٹنہ ہائی کورٹ کی سابق جج رہی ہیں، جسٹس اے پی شاہ دہلی ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس رہ چکے ہیں اور ان کا نام دستخط کرنے والوں کی ابتدائی فہرست میں شامل ہے۔