پین کارڈ کوآدھار سے جوڑنے کی آخری تاریخ میں توسیع

نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ اب اس کے پیش نظر حکومت نے پین کارڈ کو آدھار کارڈ سے جوڑنے کے وقت کی حدمیں توسیع کردی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے اس بارے میں معلومات دی ہیں۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب 31 مارچ 2021 تک اس کام کو کرنے کا وقت دیاگیاہے۔ اس سے پہلے بھی اس تاریخ میں کئی بار توسیع کی گئی ہے۔ اس بارکورونا کی وبا اور بہت لوگوں نے کسی وجہ سے پین کو ابھی تک آدھار کارڈ سے لنک نہیں کیاہے،ان کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیاگیاہے۔اس سے قبل یہ آخری تاریخ 30 جون تھی اور اگر آپ اس وقت تک یہ کام مکمل نہیں کرسکتے ہیں تو 10 ہزار جرمانہ بھی عائدکیاجاسکتا ہے۔