Home قومی خبریں پلٹورام رنگ بدلنے میں ماہر:لالویادو

پلٹورام رنگ بدلنے میں ماہر:لالویادو

by قندیل

نئی دہلی: بہار کی سیاست شہریت قانون،این آرسی اوراین پی آر کولے کرگرم ہے۔آر جے ڈی اورحکمراں جنتا دل متحدہ کے درمیان انہی مسائل کو لے کر الزام تراشیوں کا دور جاری ہے۔اس دوران آرجے ڈی نے ایک بار پھر جے ڈی یو صدر اور بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر نشانہ لگایا ہے۔بہارکی سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے ٹویٹ کیاکہ پورا ملک سی اے اے، این آرسی،این پی آر کی سخت مخالفت میں ہے۔نتیش جی جھٹھو عوام کو بیوقوف بناوے رہی با۔ایک طرف ایوان میں نا بل کی حمایت کرتا دوسری طرف بل کے لاگو نہ کرنے کی بات کہتا۔عوام سب جانت ہے۔ یعنی پورا ملک آگ میں جل رہا ہے اور نتیش جی عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔ایک طرف ایوان میں وہ اس بل کی حمایت کرتے ہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں کہ ریاست میں اس کا اطلاق نہیں ہونے دیں گے۔عوام سب جانتی ہے اور اس کا پتہ انہیں جلد چل جائے گا۔ ای ایکدم سیاہ قانون با!۔حکومت نوٹنکی کر رہی با۔ادھر، رابڑی دیوی کے ٹویٹس کوری ٹوئٹ کرتے ہوئے آر جے ڈی سربراہ لالو یادو نے ٹویٹ کیاکہ پلٹورام رنگ بدلنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ایک طرف عوام کے پیٹھ میں چھرا بھونکنے کا کام کرتے ہیں،وہیں دوسری طرف غریب کی شہریت چھیننے کی خاطر ایوان میں حمایت دیتے ہیں۔اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر رتیجسوی یادونے بھی نتیش کمارپر حملہ بولاتھا۔بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے لیڈرتیجسوی یادونے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یوپربی جے پی کے ساتھ سودے بازی کرنے کا الزام لگایا تھا اور یہ کہ اس نے نظر ثانی شہریت قانون کی پارلیمنٹ میں حمایت کی۔تیجسوی یادونے وزیراعلیٰ کی اس یقین دہانی پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سی اے اے،این پی آرپراپوزیشن کی طرف سے جو تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، اس پر ایوان کے اگلے سیشن میں بحث کی جائے گی۔انہوں نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ اس مقصدکے لیے خصوصی دن کا سیشن بڑھا سکتے تھے۔ایسا لگتا ہے کہ وہ اپنی سہولت کے لیے ماحول کے ٹھنڈا ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔تیجسوی یادنے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پراعتمادنہیں کیا جا سکتا ہے اور ان کے قول اور فعل میں بھاری فرق ہے جسے بہارکی عوام سمجھ چکی ہے۔

You may also like

Leave a Comment