Home قومی خبریں پال گھر لنچنگ معاملہ: سپریم کورٹ نے مرکز اور مہاراشٹر حکومت کو بھیجا نوٹس

پال گھر لنچنگ معاملہ: سپریم کورٹ نے مرکز اور مہاراشٹر حکومت کو بھیجا نوٹس

by قندیل

نئی دہلی:جمعرات کے روزسپریم کورٹ نے پال گھر میں دو سادھووں کی لینچنگ کی سی بی آئی جانچ کی درخواست پر مہاراشٹر حکومت کو نوٹس جاری کیا۔ عدالت نے مہاراشٹر حکومت سے دو ہفتوں میں اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے۔ جونا اکھاڑا کے سادھووں اور سادھووں کے لواحقین نے اس معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ انہیں مہاراشٹرا حکومت اور پولیس کی جانچ پر اعتماد نہیں ہے کیونکہ اس معاملے میں شک کی سوئی پولیس پر ہے۔ ایسی صورتحال میں پولیس سے منصفانہ تحقیقات کی توقع نہیں کی جاتی ہے، اس لیے جانچ سی بی آئی سے کرائی جائے۔ پریم کورٹ نے مہاراشٹر حکومت، ڈی جی پی، سی بی آئی اور مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا ہے۔ اس سے قبل یکم مئی کو مہاراشٹرا کے پال گھر لنچنگ کیس میں سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت سے جانچ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ سپریم کورٹ نے فی الحال جانچ پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے۔واضح رہے کہ ایک درخواست میں معاملے کی جانچ سی بی آئی سے اور دوسری میں میں این آئی اے سے کرانے مطالبہ کیا گیا ہے۔ این آئی اے سے جانچ کی درخواست کرنے والی دوسری درخواست پر بھی نوٹس دیا گیا ہے۔ ان درخواستوں کی سماعت جولائی کے دوسرے ہفتے میں ہوگی۔ اس عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے مہاراشٹرا حکومت نے کہا کہ ممبئی ہائی کورٹ میں بھی اسی طرح کی درخواست زیر التوا ہے۔

You may also like

Leave a Comment