Home بین الاقوامی خبریں پاکستان کا ہندوستان مخالف تشدد کو فروغ دینا امن کے لیے نقصان دہ:راج ناتھ سنگھ

پاکستان کا ہندوستان مخالف تشدد کو فروغ دینا امن کے لیے نقصان دہ:راج ناتھ سنگھ

by قندیل

واشنگٹن:
ہندوستان کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کو امریکی قیادت سے کہا کہ پاکستانی اعلی قیادت کی جانب سے انتہائی بیان بازی اور دشمن بیان دئے جا رہے ہیں اورہندوستان مخالف تشدد کو فروغ دینا امن کو فائدہ پہنچانے والا نہیں ہے۔راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے امریکی ہم منصبوں وزیر دفاع مارک ایسپر اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ساتھ اعلی سطح کی بات چیت کا یہاں اختتام ہو گیا۔پاکستان سے پیدا ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا مسئلہ بھی اس دوران اٹھا۔مذاکرات کے اختتام پر سنگھ نے نامہ نگاروں سے کہاکہ ہم نے بتایا ہے کہ پاکستان بہت زیادہ بیان بازی کر رہا ہے اور معاندانہ بیان دے رہا ہے۔پاکستانی لیڈران کی طرف سے ہندوستان مخالف تشدد کو فروغ دینا امن کے لئے فائدہ پہنچانے ولا نہیں ہے۔سنگھ نے بتایا کہ ملاقات کے دوران انہوں نے افغانستان، پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بحر ہند علاقے میں حالات کے بارے میں اپنا اپنا اندازہ شیئر کیا۔مشترکہ پریس کانفرنس میں پومپیو نے پاکستان کی جانب سے ہونے والے سرحد پار دہشت گردی کے بارے میں بات کی۔افغانستان میں امریکہ کی جانب سے حال ہی میں کئے گئے امن مذاکرات کے بارے میں ایک سوال پر پومپیو نے کہاکہ ہم ہندوستان کے خدشات کو سمجھنے، پاکستان کی جانب سے پنپنے والی دہشت گردی کے بارے میں خدشات کوسمجھتے ہیں اور ہم نے یقین دلایا کہ ہم اس پر غور کریں گے۔امریکی رہنماؤں نے ہندوستانی لیڈروں کو افغانستان مسئلے پر معلومات دی۔پومپیو نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرے سے امریکی عوام کی حفاظت اور ہندوستان جیسے اپنے عظیم جمہوری دوستوں کے ساتھ ہندوستانیوں کی حفاظت کے لئے مل کر کام کرنے کا ہمارا عزم ہے۔جے شنکر نے بتایا کہ مذاکرات میں دہشت گردی-رکاوٹ کوششوں پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشت گردانہ خطرات کی نوعیت، سرحد پار دہشت گردی اور دہشت گرد انہ پناہ گاہو کے خطرات پر بن رہے اتفاق رائے سے دہشت گردی کی کوششوں کو بڑھا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ان چیلنجوں سے نمٹنے کے اقدامات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment