پاکستان کے ’ ایدھی ٹرسٹ‘ نے مددکاہاتھ بڑھایا،ایمبولینس اور معاون عملے کی پیش کش

نئی دہلی:پاکستان کے ’ایدھی ویلفیئرٹرسٹ‘ نے بھارت کو کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے 50 ایمبولینسوں اور معاون عملے کی پیش کش کی ہے۔ ٹرسٹ کے سربراہ فیصل ایدھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ یہ تنظیم بھارت میں کوویڈ19 سے متعلق صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئی ہے۔فیصل نے کہاہے کہ ایدھی ٹرسٹ اس مشکل وقت میں ہندوستانیوں کے ساتھ ہمدردی رکھتا ہے اور ہندوستان کے عوام کی مددکے لیے 50 ایمبولینسز اور اہلکار بھیج سکتا ہے۔