Home اسپورٹس پہلے یک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو شکست دی

پہلے یک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو شکست دی

by قندیل

ہیملٹن:
ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں راس ٹیلر کی سنچری شریس ایئر کی پہلی سنچری پر بھاری پڑی اور پہلے ون ڈے میں ہندوستان کو چار وکٹ سے شکست دے کر نیوزی لینڈ کی ٹیم جیت کی راہ پر واپس آئی۔ جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف ٹیلر کی جارحانہ بلے بازی کے سامنے آسان ہو گیا۔نیوزی لینڈ نے 11 گیند باقی رہتے جیت درج کی جس کے ہیرو رہے ٹیلر 84 گیند میں 10 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ٹی 20 سیریز میں دو میچ سپر اوور میں گنوانے والی کیوی ٹیم نے 46 ویں اوور میں دو وکٹ گنوا دیئے تو لگا کہ یہ میچ بھی اسی سمت میں جا رہا ہے لیکن بالآخر ٹیلر نے اپنی ٹیم کو جیت دلادی۔ آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز اور ہندوستان سے ٹی 20 سیریز میں کلین سیوپ ہونے والی کیوی ٹیم کو ہندوستان کی خراب بولنگ کا بھی فائدہ ملا۔ہندوستانیوں نے 29 اضافی رنز دئیے جن میں24 وائڈ گیندوں یعنی نہ صرف 24 رنز بلکہ چار اوور فالتو دیئے۔اس سے پہلے ایئر کی سنچری، کے ایل راہل اور وراٹ کوہلی کی نصف سنچری اننگز کی بدولت ہندوستان نے چار وکٹ پر 347 رن بنائے تھے۔بڑے ہدف کے جواب میں نیوزی لینڈ کا آغاز سست لیکن ٹھوس رہا۔ اوپنر مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے نے پہلے وکٹ کے لئے 85 رن جوڑے۔اس شراکت کو شاردل ٹھاکر نے 16 ویں اوور میں توڑا جب گپٹل (32) کیدار جادھو کو کیچ دے کر لوٹے۔اپنا پہلا میچ کھیل رہے ٹام بلڈیل ۹ رن بنائے اس کے بعد ٹیلر اور نکولس نے نے مل کر ٹیم کو بحران سے نکالا۔نے نے 82 گیند میں 11 چوکوں کی مدد سے 78 رن بنائے۔وہ 29 ویں اوور میں کوہلی کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہو گئے۔ٹیلر ٹام لاتھم کے طور پر اچھا جوڑی دار ملا اور دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 138 رن کی ساجھیداری کی۔لاتھم نے صرف 48 گیندوں میں 69 رنز بنائے جس میں آٹھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے ۔جمی نیشام کو 46 ویں اوور میں محمد سمیع نے پویلین بھیجا۔اسی اوور کی آخری گیند پر کولن دی گرانڈہوم بھی آؤٹ ہو گئے۔مشیل سیٹنیر نے حالانکہ 48 ویں اوور میں ٹھاکر کو چوکا اور چھکا لگا کر کوئی الٹ پھیر نہیں ہونے دیا۔اس سے پہلے ایئر نے اپنی صلاحیت کوایک بار پھر پیش کرتے ہوئے 107 گیندوں میں 103 رن بنائے جو ون ڈے کرکٹ میں ان کی پہلی سنچری ہے۔ وہیں ٹی 20 سیریز میں ’پلیئر آف دی ٹورنامنٹ‘ رہے راہل نے 64 گیند میں 88 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔کوہلی نے 63 گیند میں 51 رن بنائے ایئرنے اپنی اننگز میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔انہوں نے راہل کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 136 رن جوڑے۔ ہندوستان نے آخری دس اوور میں 96 رن بنائے۔

You may also like

Leave a Comment