پہلے جموں و کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ ملے پھر انتخاب ہو: چدمبرم

نئی دہلی :کانگریس کے سینئر رہنما پی چدمبرم نے جمعہ کو کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ مرکزی حکومت پہلے جموں و کشمیر میں انتخابات کروانا چاہتی ہے اور پھر مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں کانگریس اور دیگر جماعتیں چاہتی ہیں کہ پہلے مکمل ریاست کے درجہ کو بحال کیا جائے اور پھر انتخابات ہونے چاہیں۔ سابق وزیر داخلہ چدم برم نے ٹویٹ کیاکہ کانگریس اور دیگر جماعتیں اور جموں و کشمیر کے رہنما پہلے مکمل ریاست ریاست کا درجہ چاہتے اور پھر انتخابات چاہتے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پہلے انتخابات اور پھر مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے گا۔ چدمبرم نے کہاکہ گھوڑا گاڑی کو کھینچتا ہے۔ مکمل ریاست میں انتخابات ہونے چاہئیں۔ صرف اس صورتحال میں انتخابات منصفانہ اور آزاد ہوں گے۔ حکومت کیوں چاہتی ہے کہ گاڑی آگے ہوجائے اور گھوڑا پیچھے ۔ یہ ایک عجیب بات ہے۔