Home قومی خبریں غلام نبی آزاد کو پدم ایوارڈ، کپل سبل نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کانگریس پر تنقید کی

غلام نبی آزاد کو پدم ایوارڈ، کپل سبل نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کانگریس پر تنقید کی

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل نے بدھ کو غلام نبی آزادکوپدم بھوشن سے نوازے جانے کے اعلان پر اپنی پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ستم ظریفی ہے کہ کانگریس کو آزاد کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔دوسری جگہ ان کی خدمات کا اعتراف ہورہاہے۔حکومت نے پدم ایوارڈز کا اعلان کیا۔ آزاد، ایک سینئر کانگریس لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کو عوامی امور میں ان کی خدمات کے لیے پدم بھوشن سے نوازا جائے گا۔کپل سبل نے ٹویٹ کیاہے کہ غلام نبی آزاد کو پدم بھوشن سے نوازا گیا ہے۔ مبارک ہو بھائی۔ یہ ستم ظریفی ہے کہ کانگریس کو ان کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے جبکہ قوم عوامی زندگی میں ان کے تعاون کو تسلیم کرتی ہے۔آزاد اور سبل دونوں کانگریس کے G23کا حصہ ہیں جس نے سال 2020 میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کو خط لکھ کر کانگریس میں بنیادی تبدیلی اور زمین پر ایک فعال تنظیم کا مطالبہ کیا تھا۔کانگریس ایم پی ششی تھرور نے بھی آزاد کو مبارکباد دی ہے۔تاہم کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے منگل کو آزاد پر تنقید کی۔رمیش نے مغربی بنگال کے سابق وزیر اعلیٰ بدھ دیب بھٹاچارجی کے پدم بھوشن ایوارڈ سے انکار پر آزاد پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کیاہے کہ یہ کرنا صحیح تھا۔ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں۔ غلام نہیں۔

You may also like

Leave a Comment