پدم ایوارڈزکے لیے نامزدگیوں کا سلسلہ جاری،آخری تاریخ 15 ستمبر

نئی دہلی:پدم ایوارڈز ( پدم و بھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری )کے لیے نامزدگیاں /یا سفارشات کا عمل آن لائن جاری ہے ان ایوارڈز کا اعلان یوم جمہوریہ 2022 کے موقع پر کیا جا ئے کا۔ پدم ایوارڈز کے لیے نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر 2021 ہے۔پدم ایوارڈزکے لیے نامزدگیاں / سفارشات صرف پدم ایوارڈزسے متعلق پورٹل https://padmaawards.gov.in پر آن لائن قبو ل کی جائیں گی۔یہ ایوارڈز 1954 میں شروع کیے گئے تھے اور ہر سال یوم جمہوریہ کے موقع پر ان ایوارڈز کا اعلان کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈز امتیازی کام کا اعتراف کرنے کے مقصد سے دیے جاتے ہیں۔ اور یہ آرٹ ، ادب اور تعلیم ، کھیل کود ، علم طب، سماجی کام، سائنس اور انجینئرنگ ، عوام سے متعلق امور، سول سروس، تجارت اور صنعت وغیرہ جیسے تمام شعبوں میں امتیازی اور غیر معمولی حصولیابیوں / خدمات کے اعتراف میں دیے جاتے ہیں۔ان ایوارڈز کے لئے، نسل، پیشہ ، پوزیشن یا جنس کی تفریق کے بغیر تمام افراد اہل ہیں۔ ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کو چھوڑ کر سرکاری ملکیت کے کاروباری اداروں ، پی ایس یو میں کام کرنے والے افراد سمیت سرکاری ملازم ، پدم ایوارڈز حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں۔حکومت، پدم ایورڈز کی تعمیم  کے تئیں عہد بند ہے اس لیے تمام شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ خود کو نامزد کرنے سمیت نامزدگیاں / سفارشات پیش کریں۔ ان تمام با صلاحیت افراد کی نشاندہی کی غرض سے ٹھوس کوشش کی جا سکتی ہیں جن کی نمایاں کارکردگی اور حصولیابیاں در حقیقت اعتراف کئے جانے کی مستحق ہیں۔ ان افراد میں خواتین ، سماج کے کمزور طبقات ، درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد، معذور افراد اور سماج کی بے لوث خدمت کرنے والے افراد شامل ہیں۔نامزدگیوں اور سفارشات میں مندرجہ بالا پدم پورٹل پردستیاب فارمیٹ میں واضح کی گئی تمام متعلقہ تفصیلات وکوائف پیش کی جانی چاہئیں۔ ان میں بیانیہ کی شکل میں توصیف نامہ ( زیادہ سے زیادہ آٹھ سوالفاظ ) اور فرد کی امتیازی اورغیرمعمولی حصولیابیوں / خدمات کی وضاحت شامل ہیں۔