Home قومی خبریں اویسی کی بیٹی کی شادی میں چندر شیکھر راؤسمیت لیڈران کی شرکت

اویسی کی بیٹی کی شادی میں چندر شیکھر راؤسمیت لیڈران کی شرکت

by قندیل

حیدرآباد:اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی دوسری بیٹی کی کل شادی ہوئی۔ کوروناکی وباکے پیش نظر اویسی کی رہائش گاہ پر منعقد شادی کی تقریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ریاست کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ ، وزیر صحت راجندر ، وزیر داخلہ محمدمحمودعلی کے علاوہ ٹی آر ایس کے بہت سارے بڑے لیڈروں نے بھی پرانا شہر ملارویدیوپلی کے تحت شاستری پورم میں اویسی کی رہائش گاہ میں گذشتہ رات شادی کی تقریب میں شرکت کی۔تلنگانہ کے مسلمان سکریٹریٹ کی مساجدکی شہادت پرچندرشیکھررائوسے سخت ناراض ہیں لیکن اویسی کی ان سے دوستی عام ہے۔ اس کے علاوہ ریاست کے چیف سکریٹری سومیش کمار ، ڈائریکٹر جنرل پولیس مہیندر ریڈی ، میونسپل پولیس کمشنر انجنی کمار وغیرہ کوپروگرام میں مدعو کیا گیا تھا۔

You may also like

Leave a Comment