اویسی کا یوگی کو چیلنج،24گھنٹوں میں مجھے پاکستان دوست ثابت کریں

نئی دہلی:تمام سیاسی جماعتیں بہار اسمبلی انتخابات میں مصروف ہیں۔ ادھر بہت سارے بڑے لیڈران متنازعہ بیان دے رہے ہیں۔اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جموئی اسمبلی حلقہ میں اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اسد الدین اویسی پرمتنازعہ بیان دیاہے جس کے بعد اویسی نے یوگی پر حملہ کیا ہے۔ یوگی نے اویسی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پریہ کہتے ہوئے حملہ کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان کی تعریف کی ہے۔ اس پر اویسی نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں یوگی آدتیہ ناتھ کو چیلنج کرتا ہوں کہ 24 گھنٹوں میں سچے یوگی ہونے کا ثبوت دیں۔ اس سے ان کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے۔ کیا وہ نہیں جانتے کہ میں پاکستان حامی نہیں ہوں اور میں ہندوستانی جمہوریت میں یقین رکھتاہوں۔