Home قومی خبریں بی جے پی ایم پی نے اویسی کو بتایا اپنا دوست،کہا-وہ رام کی اولاد ہیں،ایرانی نہیں

بی جے پی ایم پی نے اویسی کو بتایا اپنا دوست،کہا-وہ رام کی اولاد ہیں،ایرانی نہیں

by قندیل

گونڈاہ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے درمیان سیاست دانوں کے بیانات کا دور تیز ہوتا نظر آ رہا ہے۔ یہاں گونڈہ میں انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے قومی صدر اور قیصر گنج سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی کو اپنا پرانا دوست قرار دیا اور کہا کہ وہ شتریہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ‘اویسی ایران سے نہیں ہیں، بلکہ بھگوان رام کی اولاد ہیں۔’

بی جے پی ایم پی نے اپنے بیٹے اور بی جے پی امیدوار پرتیک بھوشن سنگھ کی حمایت میں جلسہ عام کرتے ہوئے اسٹیج سے مخالفین کو نشانہ بنایا اور بی جے پی کی پالیسیوں کو بتایا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اسد الدین اویسی کی لڑائی اکھلیش یادو سے ہے، کیونکہ اکھلیش مسلم ووٹ چاہتے ہیں، لیکن مسلمانوں کو کھلا کریڈٹ نہیں دینا چاہتے۔ مسلمان نیتاؤں کو ساتھ بٹھانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ اویسی اور اکھلیش کے درمیان لڑائی اس بات کی ہے کہ مسلم قیادت کس کے ہاتھ میں ہونی چاہیے؟
اس کے ساتھ ہی برج بھوشن سنگھ نے کہاکہ ‘اکھلیش ایک نمبر کے دھوکہ باز ہیں۔ باپ کو دھوکہ دیا، چچا کو دھوکہ دیا۔ دھوکہ دینا ان کا کام ہے۔ اب سوامی پرساد موریہ کو بھی دھوکہ دیا ہے۔ موریہ ایس پی میں جاکر لٹ گئے۔ 20-30 سیٹوں کے وعدے کے ساتھ لے کر گئے تھے، مگر انہیں کچھ نہیں ملا‘‘۔

You may also like

Leave a Comment