اویسی اور جناح میں کوئی فرق نہیں، بی جے پی لیڈرکامتنازعہ بیان

بنگلورو:اسد الدین اویسی نے کہاہے کہ اگر شہریت ترمیمی قانون (CAA) واپس نہیں لیا گیاتویہاں شاہین باغ بنائیں گے، بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے اس پر ان کی ذہنیت کا موازنہ بانی پاکستان محمد علی جناح سے کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے روی نے کہاہے کہ اویسی کی ذہنیت کو دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ جناح اور اویسی کی ذہنیت میں کوئی فرق نہیں ہے۔اویسی کی دھمکی کو جمہوریت مخالف اورآئین کے خلاف قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ اگر وہ قصاب (اجمل قصاب) یا بن لادن (اسامہ بن لادن) جیسا برتاؤ کرتے ہیں، تو میں انہیں بتادوں کہ ہندوستان میں ایسی کوئی چیز نہیں ہے۔ تشدد کو روکنے کی صلاحیت رکھتاہے۔