Home قومی خبریں آن لائن نفرت انگیزی پر پابندی لگائی جائے:رتن ٹاٹا

آن لائن نفرت انگیزی پر پابندی لگائی جائے:رتن ٹاٹا

by قندیل

نئی دہلی:معروف صنعت کاررتن ٹاٹا نے اتوار کے روز آن لائن نفرت اور غنڈہ گردی کو روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ اس کے بجائے ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا چاہیے کیونکہ یہ سب کے لیے چیلنجوں سے بھراسال ہے۔ ٹاٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ آن لائن کمیونٹیز ایک دوسرے کے لیے نقصان دہ ہو رہی ہیں اور ایک دوسرے کو نیچے لے آرہی ہیں۔ٹاٹا گروپ کے چیئرمین ایمریٹس نے کہاہے کہ یہ سال کسی نہ کسی سطح پر ہر ایک کے لیے چیلنجوں سے بھراہواہے۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ آن لائن برادری ایک دوسرے کے لیے نقصان دہ ہے۔ لوگ تیزی سے رائے دے کر ایک دوسرے کو مایوسی کا نشانہ بن سکتے ہیں۔انھوں نے کہاہے کہ مجھے یقین ہے کہ اس سال خاص طورپرہم سب کومتحداورمددگاررہنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اب یہ وقت نہیں ہے کہ ایک دوسرے کو نیچے لائیں۔ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ رواداری پر زور دیتے ہوئے ، انہوں نے مزید احسان ، زیادہ فہم اور صبر کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ ٹاٹا نے کہاہے کہ ان کی آن لائن موجودگی محدودہے ، لیکن میں واقعتا امید کرتا ہوں کہ یہ نیک مقام کی حیثیت سے ترقی کرے گا اوریہاں نفرت اورغنڈہ گردی کی بجائے ہر ایک کی حمایت کی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment