Home قومی خبریں اوم پرکاش راج بھر کا اکھلیش پر طنز، کہا، انہیں ایئر کنڈیشن کی ہوالگ گئی ہے

اوم پرکاش راج بھر کا اکھلیش پر طنز، کہا، انہیں ایئر کنڈیشن کی ہوالگ گئی ہے

by قندیل

مئو: اوم پرکاش راج بھر نے مئو میں بھارتیہ سہیل دیو سماج پارٹی کی جائزہ میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے اکھلیش یادو کے بارے میں کہا کہ انہیں اے سی کی ہوا لگ گئی ہے۔ وہ باہر جاکر علاقے میں جلسے کریں، اپنے لیڈروں سے بھی ملیں۔ اعظم خان کے بارے میں راج بھر نے کہا کہ وہ ایس پی کے ایم ایل اے ہیں، ناراض ہو کر کہاں جائیں گے۔ انہوں نے یوپی کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کی بات کو دہرائی ہے۔مئوپہنچے راج بھر نے کارکنوں کے ساتھ میٹنگ میں 2024 کی تیاریوں کے سلسلے میں پوروانچل کی تنظیم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سب سے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں میں لگ جانے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں لا اینڈ آرڈر بہت خراب ہے۔ محافظ کھانے والے بن چکے ہیں۔ آپ چندولی، للت پور یا گورکھپور کا معاملہ اٹھا کر دیکھ لیں۔ اب بہرائچ کا معاملہ اٹھائیں اور دیکھیں کہ محافظ ہی کھانے والا بن گیا ہے۔ حکومت چلانے والے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔راج بھر نے کہا کہ یہ ایک بڑی ریاست ہے۔ وزیراعظم اسے دو حصوں میں تقسیم کیوں نہیں کرتے، چھوٹی ریاست خوش حال ریاست ہوگی۔سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش کے بارے میں اوم پرکاش راج بھر نے بھی کہا کہ انہیں اے سی کی ہوالگ گئی ہے، اس لیے وہ میٹنگ کے لیے باہر نہیں جا رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment