او آئی سی نے ہندوستان کے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہارکیا

 

عالم اسلام کے مشہور ادارہ آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن(اوآئی سی) نے حال ہی میں پاس ہونے والے شہریت ترمیمی قانون اوراس کے بعد کے حالات پر صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ او آئی سی کے جنرل سکریٹریٹ نے ہندوستان میں مسلم اقلیت کو متاثر کرنے والی حالیہ پیشرفتوں کا قریب سے جائزہ لیا ہے۔ اوآئی سی شہریت کے حقوق اور بابری مسجد کیس دونوں سے متعلق حالیہ سرکاری پیشرفت پر اپنی تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ اس نے ہندوستان میں مسلم اقلیت کی حفاظت اور اسلامی مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔بیان میں کہاگیا ہے کہ جنرل سکریٹریٹ اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج اصولوں اور ذمہ داریوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پرزوردیتا ہے اور متعلقہ بین الاقوامی عہد نامے جو اقلیتوں کے حقوق کی بلا امتیاز ضمانت دیتے ہیں،ان کے برخلاف کوئی بھی اقدام مزید تناؤ کا باعث بن سکتا ہے اور اس سے پورے خطے کی امن و سلامتی پر شدید اثرات پڑ سکتے ہیں۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*