افسران کے بیانات متضاد،بہارحکومت کے اعدادوشمارمیں جعل سازی:لالویادو

نئی دہلی:بہارمیں کوروناسے اموات پر راشٹریہ جنتا دل کے سپریمو لالو پرساد یادو نے وزیراعلیٰ نتیش کمار پر حملہ کیا ہے۔ بہارکے مہاجنگل راج کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار میں بیٹھے ہوئے دھوکہ بازلوگ موت کو چھپا رہے ہیں۔اس سلسلے میں اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پٹنہ ہائی کورٹ میں چیف سکریٹری آف اسٹیٹ اور پٹنہ کے ڈویژنل کمشنر کے متضاد بیانات کا حوالہ دیا ہے۔لالو پرساد یادو نے اپنے ٹویٹ میں بہار کے مہاجنگل راج کی کہانی سنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اقتدار میں بیٹھے ہوئے دھوکہ دہی سے موت کے اعداد و شمار چھپا رہے ہیں۔ جب ہونے والی اموات کے بارے میں جب پٹنہ ہائی کورٹ نے پوچھا تو چیف سکریٹری نے کہاہے کہ چھ اور کمشنر نے 789 کا اعداد و شماردیا۔ اب دونوں میں کون سچ بول رہا ہے؟ ضلع بکسر میں 11 سو سے زیادہ دیہات ہیں۔ ہر گاؤں میں اموات کی اوسط تعدادمعلوم کریں۔