نئی دہلی: پرانی دہلی سے تعلق رکھنے والی دہلی یونیورسٹی میں بی۔ اے (انگریزی) کی طالبہ نورین نے اردو اکادمی دہلی کی جانب سے چلائے جانے والے ایک سالہ اردو سر ٹیفکیٹ کورس میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ اکادمی کے ذریعے چلایا جانے والا یہ ایک اہم کورس ہے جس کے تحت غیر اردو داں حضرات کو اردو زبان و ادب سے واقف کرایا جاتا ہے۔ اس کورس سے بڑی تعداد میں مسلم و غیر مسلم طلبہ مستفیض ہو رہے ہیں۔
نورین بنت منیر انجم جو اس وقت دہلی یونیورسٹی سے انگریزی زبان و ادب میں گریجویشن کر رہی ہیں نیز ہمدرد لرننگ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے ذریعے جاری پرسنالٹی ڈیولپمنٹ پروگرام سے بھی وابستہ ہیں، نے دہلی اردو اکادمی کے ایک سالہ اردو سر ٹیفکیٹ کورس برائے تعلیمی سال 2023-24 میں حصہ لے کر دوسرا مقام حاصل کیاجبکہ سبحان علی نے اول اور نارائن رام گوتم نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
قابل ذکر ہے کہ نورین نے گذشتہ برس بارھویں جماعت کا امتحان خالصہ اسکول، دریا گنج کی طالبہ کی حیثیت سے ہندی، انگریزی اور پنجابی زبانوں کے ساتھ امتیازی نمبروں سے پاس کیا تھا۔
ان کی اس کامیابی پر والدین ، اہل خانہ اور دوست احباب نے دلی مسرت اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔نورین کو مبارکباد دینے والوں میں اقرا قریشی ، شریش کشیپ، تنشکا، سرفراز، اقرا فاطمہ، ہما خاتون، ساکشی، اقرا شاہد، منزہ اور رافعہ وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔