Home قومی خبریں نوئیڈا میں 30 اگست تک دفعہ 144 نافذ

نوئیڈا میں 30 اگست تک دفعہ 144 نافذ

by قندیل

نوئیڈا:آئندہ تہواروں کو مدنظر رکھتے ہوئے کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے گوتم بودھ نگر ضلع میں 30 اگست تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس (لا اینڈ آرڈر) شردھا پانڈے نے کہا کہ جولائی اور اگست میں ساون ، شیوراتری ، بقرعید ، یوم آزادی ، محرم ، رکشابندھن اور جنم اشٹھمی جیسے بڑے تہواروں کے پیش نظر انفیکشن کے پھیلاؤکوروکنے کے لیے گوتم بودھ نگر ضلع میں سیکشن 144 نافذ کردی گئی ہے ۔انہوں نے کہاہے کہ طبی خدمات اور ضروری خدمات کے علاوہ ممنوعہ علاقے میں دیگر تمام سرگرمیاں ممنوع رہیں گی۔ کسی بھی قسم کی سماجی ، سیاسی ، کھیل ، تفریح ، ثقافتی ، مذہبی تہوار سے متعلق سرگرمیاں اور دیگر اجتماعات پیشگی اجازت کے بغیرنہیں ہوں گے۔ شادی کی تقریب میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کی موجودگی ہوگی۔ میٹرو ، بسیں اور ٹیکسی 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔انہوں نے بتایاہے کہ ایک آٹو میں دوافراد ڈرائیور کے ساتھ بیٹھ سکتے ہیں ، ای رکشہ میں رائیور سمیت تین افراد اور چار پہیے میں چار افراد سے زیادہ نہیں۔پانڈے نے کہاہے کہ ممنوعہ علاقوں کے علاوہ ، دیگر مقامات ، مذہبی مقامات پر ایک وقت میں 50 سے زیادہ عقیدت مند نہیں جاسکیں گے۔ صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک مال ، ریسٹورنٹ ، ہوٹلوں کے اندر صرف 50 فیصد صلاحیت کی اجازت ہوگی۔ تعلیمی کام کے لیے اسکول ، کالج اور تعلیمی ادارے نہیں کھولے جائیں گے۔ شادی کی تقریب میںکسی بھی شخص کی طرف سے فائرنگ نہیں کی جائے گی ، کوئی بھی شخص مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر دھرنا نہیں دے سکے گا۔

You may also like

Leave a Comment