Home بین الاقوامی خبریں نوبل ایوارڈ برائے ادب 2022 فرنچ مصنفہ اینی ایرناکس کے نام

نوبل ایوارڈ برائے ادب 2022 فرنچ مصنفہ اینی ایرناکس کے نام

by قندیل

اس سال کے نوبل ایوارڈ برائے ادب کا اعلان کردیا گیا ہے اور یہ ایوارڈ فرنچ تخلیق کار اینی ایرناکس کو دیا گیا ہے۔ نوبل پرائز کمیٹی نے کہا کہ اینی ایرناکس کو یہ ایوارڈ "اُس جرات اور بصیرت کے لیے دیا گیا ہے، جس کے ساتھ وہ ذاتی یادداشت کی جڑوں، اجنبیتوں اور اجتماعی پابندیوں سے پردہ اٹھاتی ہیں”۔
2021 میں یہ ایوارڈ تنزانیہ نژاد مصنف عبدالرزاق گرناہ کو دیا گیا تھا۔ 2020 میں امریکی شاعر لوئیس گلک کو دیا گیا،جبکہ 2018 کا نوبل ایوارڈ برائے ادب ملتوی کر دیا گیا تھا، کیونکہ جنسی زیادتی کے الزامات نے نوبل ادبی کمیٹی کی سویڈش اکیڈمی کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔
نوبل انعام کے اعلانات کا آغاز اس ہفتے پیر کے روز سویڈش سائنس دان سوانتے پابو کو نینڈرتھل ڈی این اے پر کام کرنے پر طب کے ایوارڈ  کے ساتھ ہوا۔ Alain Aspect، John F. Clauser اور Anton Zeilinger نے کوانٹم فزکس میں ان کی بے پناہ حصے داری کے لیے منگل کو مشترکہ طور پر فزکس کا انعام جیتا۔ کیمسٹری میں نوبل انعام کیرولین آر برٹوزی، کے بیری شارپلس اور مورٹن میلڈال کو بدھ کو کلک کیمسٹری تیار کرنے پر دیا گیا،جبکہ نوبل ایوارڈ برائے امن کا اعلان جمعے کو کیا جائے گا جبکہ اقتصادیات کا ایوارڈ پیر کو دیا جائے گا۔

You may also like

Leave a Comment