Home قومی خبریں نتیش سرکارکالاک ڈائون بے اثر،اشیائے ضروریہ کی بھی کالابازاری

نتیش سرکارکالاک ڈائون بے اثر،اشیائے ضروریہ کی بھی کالابازاری

by قندیل

پٹنہ:انفیکشن کو روکنے کے لیے بہارحکومت نے 31 مارچ تک پوری ریاست میں لاک ڈاؤن لگایاہے۔ لاک ڈاؤن کے پہلے دن پیر کو پٹنہ کی سڑکوں پر صورتحال ملی جلی نظر آئی۔ لاک ڈاؤن کو بے اثر بناتے ہوئے صبح دکانیں کھلیں اورلڑکے باہرآئے۔بعد میں پولیس فعال ہوئی اور بیریکیڈ لگا کر لوگوں کو روکاگیا۔ شہر کی ادویات کی دکانوں پر آج بھیڑزیادہ نظرآئی۔بہار میں منشیات کے سب سے بڑے مارکیٹ گووند مترا روڈ میں تو جام لگ گیا۔بورنگ کینال روڈ، آشیانہ موڑ اوربادشاہ مارکیٹ میں بھی دوا دکانوں پر بھیڑنظر آئی۔ کئی دکانوں پر تو لمبی لائن لگی ہوئی تھی۔ ادویات کی دکان پہنچے لوگوں سے ہم نے بات کی تو پتہ چلا کہ وہ ضروری ادویات خرید گھر میں رکھ لینا چاہتے ہیں تاکہ اگر حالات خراب ہوتے ہیں توکم ازکم دواتو پاس موجود رہے گی۔اتوار کوجنتا کرفیوتھا جس کی وجہ سے لوگ بازار سے سبزی نہیں خرید پائے۔ پیر کو اس کا فائدہ کچھ سبزی والوں نے اٹھایا۔ لاک ڈاؤن سے سبزی کی دکانوں کو چھوٹ ہے اس کے بعد بھی لوکی، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے۔ راجابازار میں لوکی 50 روپے فی کیلو تک بکے۔ کیلا بھی 60 روپے درجن فروخت کیاگیا۔لاک ڈاؤن پرعمل کرانے کے لیے پولیس شہر کے مختلف چوک-چوکوں پر تعینات رہی۔ پولیس نے کار اور موٹر سائیکل سواروں کو روکا اور ان سے گھر کے باہر آنے کا سبب پوچھا۔ سبزی اور ادویات خریدنے اور دیگر ضروری کام سے نکلے لوگوں کو پولیس نے جانے دیا۔وہیں، غیرضروری کام سے نکلے لوگوں پولیس اہلکاروں نے سمجھا-بجھاکرگھرلوٹا دیا۔

You may also like

Leave a Comment