نتیش نے لالوکودھوکہ دیا،کہیں اس بار پی ایم کا’’آشیرواد‘‘لے کرراجدکی پناہ میں نہ چلےجائیں:چراغ پاسوان

پٹنہ:ایل جے پی (لوک جن شکتی پارٹی) کے صدرچراغ پاسوان نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی مہم تیز کردی ہے۔اس مہم کے دوران ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جمعرات کو صبح سے ہی چراغ کو نشانہ بنایا اور شام تک ایل جے پی کے صدر نے بھی حملہ کیا۔ چراغ پاسوان نے کہا کہ اس بار وزیر اعظم نریندر مودی کا ’’آشیرواد‘‘کے ساتھ،صاحب لالوپرسادیادو کی پناہ میں نہ جائیں۔ چراغ پاسوان نے ٹویٹ کیاہے کہ پچھلی بار نتیش کمار لالو پرساد یادوکے’’ آشیرواد‘‘سے وزیراعلیٰ بنے اور پھر انہیں دھوکہ دیا اور وزیر اعظم کے’’ آشیرواد‘‘سے راتوں رات وزیراعلیٰ بن گئے۔ اس بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی کے’’ آشیرواد‘‘سےکہیں لالو یادو کی پناہ گاہ میں نہ چلے جائیں۔