Home قومی خبریں نتیش کمارکی ریلی میں ہنگامہ،وزیراعلیٰ چراغ پا،ووٹ نہیں دینا ہے تو مت دیجیے،شور و غل ناقابل برداشت

نتیش کمارکی ریلی میں ہنگامہ،وزیراعلیٰ چراغ پا،ووٹ نہیں دینا ہے تو مت دیجیے،شور و غل ناقابل برداشت

by قندیل

پٹنہ:ریاستی وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج این ڈی اے کے کئی حلقوں کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔سارن کے چھپرہ اسمبلی حلقہ میں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے جے ڈی یو امیدوار چندریکار رائے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔وزیراعلیٰ جب منچ سے انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے اسی درمیان کچھ لوگ مخالفت میں شورو غل کرنے لگے ۔اس کے بعد وزیراعلیٰ نے اپنا آپا کھو دیا اور شور وغل کرنے والوں کی جم کر کلاس لی۔ اس سے پہلے بھی ریلیوں میں نتیش کمارکوعوامی مخالفت جھیلنی پڑی ہے۔ترقی کی بجائے اب ایشوریہ کے نام پروزیراعلیٰ ووٹ مانگنے لگے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ووٹ نہیں دینا ہے تو مت دیجیے لیکن شور وغل برداشت نہیں کریں گے ۔آپ لوگ جس کے لیے شور وغل کررہے ہیں اس کے ووٹ کو خراب ہی کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے غصہ میں لال ہو کر کہا کہ چندریکا رائے کے بارے میں اناپ شناپ بول سکتے ہو تم لوگوں کو جس نے بھیجا ہے پہلے وہ ادھر ہی تھے اب ادھر آ گئے ہیں۔ نتیش کمار نے جلسہ میں موجود لوگوں سے کہا کہ دیکھیے یہ لوگ شور وغل ہنگامہ کررہے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ چندریکا رائے جو لالو پرساد کے سمدھی ہیں ان کی صاحبزادی کے ساتھ ان لوگوں نے کیا کیا یہ سب لوگ جان رہے ہیں۔ لالو خاندان پر حملہ کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ وہ لوگ کسی کے نہیں ہیں۔ نتیش کمار نے کہا کہ خواتین کی بے عزتی اور ان کے ساتھ اس طرح کا سلوک پوری طرح سے افسوسناک ہے جنہوں نے ایسا کیا ہے انہیں ابھی سمجھ میں نہیں آرہا ہے لیکن انہوں نے گناہ کیا ہے اور انہیں مستقبل میں خواتین کے خلاف کیے گئے اس عمل کی سزا ضرور ملے گی۔ پرسا اسمبلی حلقہ میں انتخاب بہت دلچسپ ہوگیا ہے۔ یہاں سے سابق وزیراعلی داروغہ پرساد رائے کے صاحبزادے چندریکار رائے جے ڈی یوکے امیدوار ہیں۔ چندریکا رائے گذشتہ اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی ٹکٹ پر کامیاب ہوئے تھے اسی درمیان ان کی بیٹی ایشوریہ کی شادی لالو پرساد کے بڑے صاحبزادے تیج پرتاپ یادوسے ہوئی لیکن یہ شادی زیادہ دن نہیں چل پائی۔ فریقین کورٹ گئے ہیں،لالو خاندان سے رشتہ خراب ہونے کے بعد چندریکا رائے نے جے ڈی یو جوائن کرلیا۔ ادھر آر جے ڈی نے جے ڈی یو سے ایم ایل رہے چھوٹے لال رائے کو اپنا امیدواربنا دیا ہے۔

You may also like

Leave a Comment