نتیش کمار کی اپیل ، شادیاں ملتوی کردیں

پٹنہ:انتخابی ریلیوں میں ہجوم سے خطاب کرنے والے نتیش کمارنے اخلاقیات کاسبق پڑھایاہے۔بہار حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر 15 مئی تک ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔ حکومت نے حکام کو لاک ڈاؤن کو سختی سے نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہدایات پر عمل کریں اوراگرممکن ہو تو شادی کو کچھ وقت کے لیے ملتوی کردیں۔جب کہ بہارحکومت اورالیکشن کمیشن الیکشن کوملتوی کرنے کے لیے اپوزیشن کے دبائوکے باوجودتیارنہیں ہوئے ۔ وزیراعلیٰ نے اس بارے میں دو ٹویٹس کی ہیں۔سی ایم نے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ ریاستی حکومت لوگوں کو کورونا وبا سے بچانے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کررہی ہے جب کہ حکومت کی ناکامی پرعدالت پھٹکارلگارہی ہے اورعدالت کے دباؤپرلاک ڈاؤن لگایاگیاہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ کورونا انفیکشن پرقابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔ آج سے 15 مئی تک عوامی مفاد میں سخت فیصلہ کرنا ہوگا۔ براہ کرم رہنما خطوط پر عمل کریں اور کورونا سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش میں تعاون کریں۔