Home قومی خبریں نتیش کمار کاریموٹ کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں ہوگا:طارق انور

نتیش کمار کاریموٹ کنٹرول کسی اور کے ہاتھ میں ہوگا:طارق انور

by قندیل

پٹنہ:کانگریس کے سینئر لیڈراورسابق مرکزی وزیر طارق انور نے کہاہے کہ بہار قانون ساز اسمبلی کے حالیہ انتخابات کے نتائج کے بعد نتیش کمار ایک بار پھر ریاست کے وزیراعلیٰ بن سکتے ہیں ، لیکن اس بار ریاست کسی اور کے ہاتھ میں ہوگی اور نتیش دورسے کام کرتے ہوئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔ نیوزایجنسی اے این آئی سے گفتگوکرتے ہوئے طارق انورنے کہاہے کہ بی جے پی نے نتیش کمار کو جان بوجھ کر سیاسی طور پر کمزور کیا ہے۔ تاہم طارق انورنے کہا کہ نتیش کمار ماضی میں این ڈی اے اتحاد کے مضبوط لیڈراور وزیراعلیٰ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بی جے پی انہیں ریموٹ کنٹرول سے چلانے کے لیے وزیراعلیٰ بنا رہی ہے۔ ادھر بہار این ڈی اے نے نتیش کمار کو ایک بار پھر اتحاد کی مقننہ کا لیڈر منتخب کیا ہے۔ این ڈی اے قانون ساز پارٹی کا قائد منتخب ہونے کے بعد ، نتیش ایم ایل اے کے ساتھ گورنر سے ملنے گئے ۔نتیش ساتویں بار ریاست کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے۔

You may also like

Leave a Comment