Home اسپورٹس نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اعلان، رانی رامپال کو سونپی گئی بڑی ذمہ داری

نیوزی لینڈ کے دورے کے لئے ہندوستانی ہاکی ٹیم کا اعلان، رانی رامپال کو سونپی گئی بڑی ذمہ داری

by قندیل

نئی دہلی:
اسٹار اسٹرائیکر رانی رامپال 25 جنوری سے آکلینڈ سے شروع ہو رہی ہندوستانی خاتون ہاکی ٹیم کے نیوزی لینڈ کے دورے پر 20 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گی۔ہاکی انڈیا نے منگل کو ٹیم کا اعلان کیا۔گول کیپر سویتا ہندوستانی ٹیم کی نائب کپتان ہوںگی۔ دورے پر پہلا میچ 25 جنوری کو نیوزی لینڈ کے نوجوان ٹیم سے کھیلنا ہے۔اس کے بعد 27 اور 29 جنوری کو نیوزی لینڈ کی ٹیم سے مقابلے ہوں گے۔ہندوستانی ٹیم چار فروری کو برطانیہ سے بھی کھیلے گی۔وہیں دورے کا آخری میچ پانچ فروری کو نیوزی لینڈ سے کھیلنا ہے۔ہندوستان کے چیف کوچ شورڈ مارین نے کہا کہ میں اس دورے کا استعمال ٹیم کے اندر زیادہ مقابلہ کرنے کے لئے کروں گا۔ہم 20 کھلاڑیوں کو لے کر جا رہے ہیں لیکن کچھ میچوں میں 16 کھلاڑیو کو ہی اتاریں گے کیونکہ اولمپکس میں 16 رکنی ٹیم ہی ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دباؤ میں اپنی بہترین کارکردگی کرنی ہوگی۔
ٹیم: رانی رامپال (کپتان)، سویتا، رجنی ای، دیپ گریس اککا، گرجیت کور، رینا کھوکہار، سلیمہ ٹیٹے، سشیلا چانو، نشا، نمستا ٹوپو، ادتا، مونیکا، للما منج، نیہا، سونکا، شرمیلا دیوی، نونیت کور، لالریمسیامی، وندنا کٹاریا، نوجوت کور

You may also like

Leave a Comment