نئی دہلی:نڈین پریمیر لیگ کے سیزن 14 کے آغاز سے قبل نیلامی میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کی اونچی بولی لگی۔ کرس مورس ، گلن میکسویل ، جھائے رچرڈسن جیسے کھلاڑی کافی مہنگے فروخت ہوئے ۔ نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر سائمن ڈول نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں آسٹریلیائی ٹیم کے دوئم درجے کے کھلاڑیوں کے سامنے ان کے ملک کے کرکٹرز کو ہمیشہ نظرانداز کیا جاتا رہا ہے۔ڈول نے یہ تبصرہ ڈیون کانوے کے آئی پی ایل نیلامی منتخب نہیں کیے جانے کے کچھ دن بعد آیا ، جنوبی افریقہ میں پیدا ہوئے کانوے کی 59 گیندوں پر کھیلی گئی 99رنوں کی دھماکے دار اننگزسے نیوزی لینڈ پیر کے روز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کے خلاف 53 رن سے فتح حاصل کی ۔ لیکن ڈول کا خیال ہے کہ نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کی عمدہ کارکردگی سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔
