نیوزی لینڈ دورے پر گئی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے 8 ممبران کورونا کی زد میں

آکلینڈ:نیوزی لینڈ کے دورے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایک اور ممبر کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ اس طرح پاکستان ٹیم کے 8 ممبر ابھی تک نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ پاکستان ٹیم کے ممبروں کے کورونا انفیکشن کی کل تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ وزارت کے بیان میں کورونا پوزیٹیوشخص کے نام کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کو ابھی بھی ٹریننگ کی اجازت نہیں ہے۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی اس وقت تک پریکٹس کے لئے نہیں اتر سکتے جب تک کینٹربیری کے صحت کے اہلکار ان سے مطمئن نہیں ہوجاتے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کا خیال ہے کہ ٹریننگ سے انفیکشن کا دائرہ بڑھ سکتا ہے۔کورونا سے متاثر ہونے والے ممبروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*