ایس سومناتھ نے اسرو کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا، اپنی میعاد پوری کرچکے سیون کی جگہ لیں گے

نئی دہلی:اسرو کے نئے سربراہ ڈاکٹر ایس سومناتھ نے جمعہ کو اپنا چارج سنبھالا۔ انہوں نے خلائی کمیشن میں خلائی محکمہ کے سیکرٹری اور چیئرمین کا عہدہ سنبھالا۔ مرکزی حکومت نے سومناتھ کو خلائی محکمہ کا سکریٹری اور خلائی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ان کی مدت ملازمت تین سال ہوگی۔ اس سے پہلے وہ 22 جنوری 2018 سے اب تک وکرم سارا بھائی اسپیس سینٹر (وی ایس ایس سی) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے، اب وہ اسرو میں کے سیون کی جگہ لیں گے، جن کی میعاد اس ہفتے جمعہ کو ختم ہو رہی ہے۔مرکز کے فیصلے کے بعد اسرو کے نئے سربراہ ایس سومناتھ نے کہا تھا کہ اس علاقے میں بہت سی نئی ٹیکنالوجیز آ رہی ہیں اور ان ٹیکنالوجیز کو ہم تک کیسے لایا جائے۔ اس پر کام کرنا ہوگا تاکہ لانچ وہیکل اور سیٹلائٹ دونوں کے لیے پلیٹ فارم تیار کیا جاسکے، تاکہ یہ کم از کم اگلی نسل تک کام کرے۔ایس سومناتھ ہائی پریشر سیمی کریوجینک انجنوں کے ترقیاتی کام کا بھی حصہ رہا ہے۔ چندریان2 لینڈر کے انجن کو تیار کرنا اورجی ایس اے ٹی9 میں نصب الیکٹرک پروپلشن سسٹم کی پرواز کو کامیاب بنانے میں بھی ان کی کامیابیاں شامل ہیں۔ سومناتھ لانچ گاڑیوں کے ڈیزائن سسٹم کے ماہر ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل وی کے انٹیگریشن ڈیزائن کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا ہے، جسے دنیا بھر میں سیٹلائٹ لانچنگ کے لیے ترجیح دی جاتی ہے۔