این سی آر میں فضائی آلودگی میں اضافہ

نوئیڈا:این سی آر میں نئے سال کے پہلے دن جمعہ کو ہوا کا معیار خراب رہا۔ غازی آباد سب سے زیادہ آلودہ شہر رہا ، جبکہ این سی آر کے زیادہ تر شہر ڈارک ریڈ زون کے تحت آچکے ہیں ، جو انتہائی خراب حالت میں ہیں۔آلودگی انڈیکس ایپ سمیر کے مطابق جمعہ کے روز غازی آباد میں ہوا کا معیار (AQI) 464 ، گریٹر نوئیڈا میں AQI 428 ، دہلی میں AQI 426 ریکارڈکیاگیا۔نوئیڈا میں AQI 441 ، بلندشہر میں 427 ، باغپت میں 350 ، فرید آباد میں 408 ، گروگرام میں 357 ، آگرہ میں 374 ، بلبھ گڑھ میں 360 ، بھیوانی میں 395 ، میرٹھ میں 376 اور ہاپوڑ میں AQI 154 ریکارڈ کیا گیا۔نوئیڈاکے محکمہ آلودگی کے ریجنل افسر پروین کمار نے بتایاہے کہ فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے اکتوبرسے ضلع میں سختی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایاہے کہ محکمہ آلودگی فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے متعدداسکیمیں چلا رہا ہے۔