Home قومی خبریں قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں فارسی پینل کی میٹنگ

قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں فارسی پینل کی میٹنگ

by قندیل

فارسی کے کلاسیکی متون اور ادبیات کے تراجم کی اشاعت وقت کی اہم ضرورت : ڈاکٹر شمس اقبال

نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے صدر دفتر میںآج فارسی پینل کی میٹنگ ہوئی جس کی صدارت پروفیسر چندرشیکھر(سابق صدر شعبہ فارسی ،دہلی یونیورسٹی ) نے کی۔ میٹنگ میں قومی کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر محمد شمس اقبال کے علاوہ پروفیسر اشتیاق احمد(رجسٹرار مولاناآزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ،حیدرآباد)، پروفیسر اخلاق احمد آہن(جواہر لعل نہرو یونیورسٹی،دہلی)، پروفیسر عثمان غنی(چیئرمین شعبہ فارسی اور ڈائرکٹر پرشین ریسرچ سینٹر،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی)، پروفیسر قاضی حبیب (سابق صدر شعبہ عربی،فارسی اور اردو مدراس یونیورسٹی،چنئی)، ڈاکٹر مہتاب جہاں(شعبہ فارسی دہلی یونیورسٹی)، ڈاکٹر علی اکبر شاہ (شعبہ فارسی دہلی یونیورسٹی)، ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی (اسسٹنٹ ڈائرکٹر،اکیڈمک، این سی پی یو ایل) ڈاکٹر مسرت(ریسرچ آفیسر، اکیڈمک، این سی پی یو ایل)، ڈاکٹر عبدالباری (اسسٹنٹ ایڈیٹر این سی پی یو ایل) اور ڈاکٹر شبیر احمد(پروجیکٹ اسسٹنٹ، این سی پی یو ایل) نے شرکت کی۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہا کہ فارسی پینل قومی اردو کونسل کا اہم پینل ہے اس پینل کے تحت متعدد اہم ایسی کتابیں شائع ہوچکی ہیںجن کاشمار حوالہ جاتی کتابوں میں ہوتا ہے ۔فارسی ادبیات پر بہت سے اہم کام اس پینل کے تحت ہوئے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی آپ حضرات کے مشورے سے فارسی کے کلاسیکی متون اور ادبیات کے حوالے ایسی مفید کتابیں منظر عام پر لائی جائیں جو فارسی اور اردو کے طلبا کے لیے مفید و معاون ہوں۔فارسی پینل کے صدر پروفیسر چندر شیکھر نے صدارتی کلمات میں کونسل اور اس پینل کے کاموں کی ستائش کی اور اس پینل سے اپنے دیرینہ وابستگی پر خوشی کا اظہار کیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیجیٹلائزیشن کا دور ہے، اس دورمیں کتابوں کی طباعت سے زیادہ ای- مواد کی اہمیت ہے، اکر مطبوعہ کتابوں کی اشاعت کے ساتھ اسے آن لائن ویب سائٹ اور ایپ پر مہیا کرادیا جائے تو اس سے عام قارئین کے لیے استفادہ آسان ہو جائے گا۔
میٹنگ کے دوران اس پینل کے تحت مختلف ایجنڈوں پر غور و خوض کیا گیا اور کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ ڈاکٹر شمع کوثریزدانی (اسسٹنٹ ڈائرکٹر، اکیڈمک) کے اظہار تشکر پر میٹنگ کا اختتام عمل میں آیا۔

You may also like