نظریاتی اختلافات کے باوجودامریکہ کے ساتھ تعاون کی روایت برقرار ہے:ترک وزیر دفاع

انقرہ:ترک وزیر دفاع خلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترکی اور امریکہ کے درمیان نظریاتی اختلافات کے باوجود دو طرفہ تعاون کی طویل روایت برقرار ہے۔ انہوں نے یہ بات عالمی ہیلی فیکس دفاعی فورم سے بذریعہ ویڈیو کانفرنس کے کہی ۔انہو ںنے امریکہ-ترک تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ترکی کے تعلقات دیگر ممالک کی طرح نشیب و فراز کا شکار رہے ہیں،نظریاتی اختلافات اپنی جگہ ،لیکن دونوں ممالک کے درمیان ایک طویل تعاون کی روایت تاحال برقرار ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ملکوں نے کوریا،صومالیہ،بلقان،افغانستان اور دنیا کے دیگر علاقوں میں شانہ بشانہ تعاون کیا ہے ،مگر افسوس کہ اس مشترکہ تعاون کی کوششوں پر بعض اوقات نظریاتی اختلافات حاوی ہو جاتے ہیں، جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*