نئے نائب وزیراعلیٰ پربحث،سشیل کمارمودی دہلی سے لوٹے

نئی دہلی:بی جے پی ہائی کمان کی جانب سے ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ 15 نومبر کو پٹنہ میں ہونے والی پارٹی کے نومنتخب ممبران اسمبلی کی میٹنگ میں موجود ہوں گے اور بی جے پی قانون ساز کمیٹی کے لیڈرکاانتخاب کریں گے۔ حکومت کی تشکیل پربحث جاری ہے۔ دریں اثنا بھارتیہ جنتا پارٹی کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بی جے پی ہائی کمان نے بہار میں نئی حکومت کے قیام پر بات چیت کے لیے ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اورسینئرلیڈرسشیل کمار مودی کودہلی طلب کیاہے۔دہلی میں پارٹی لیڈروں سے ملاقات کے بعدوہ پٹنہ واپس ہوئے ہیں۔ایسااندازہ ہے کہ بی جے پی سشیل کمارمودی کونائب وزیراعلیٰ نہیں بنائے گی بلکہ کسی نئے چہرہ کولائے گی تاکہ اگلے الیکشن میں وہ بی جے پی کاسی ایم چہرہ ہوسکے۔فی الحال جدیوکے ساتھ وزارت اوراسپیکرکے عہدہ پربھی کشیدگی جاری ہے ۔اس کے علاوہ نتیش کمارچراغ پاسوان کواین ڈی اے میں رکھنے پربھی سخت ناراض ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ان کے چہرے سےخوشی ظاہرنہیں ہورہی ہے۔