نئے جھارکھنڈ کے قیام کےلیے حکومت کے معاون بنیں:ہیمنت سورین

رانچی:وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے جھارکھنڈ کے عوام اور ملک کے شہریوں کو نئے سال 2021 کے لئے مبارکباد پیش کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیا سال جھارکھنڈ کے عوام کی زندگیوں میں خوشیوں اور مسرتوں کا باعث بنے ۔ وزیراعلیٰ نے لوگوں سے جھارکھنڈ کی ترقی کے لئے حکومت کے معاون بننے کی اپیل کی ہے ۔ چیف سکریٹری سکھ دیو سنگھ اور جھارکھنڈ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین امیتابھ چودھری نے سی ایم ہاؤسنگ میں ملاقات کی۔ انہوں نے چیف منسٹر کو نیا سال کے مبارک باد پیش کی ۔وہیں بی جے پی کے ریاستی صدر دیپک پرکاش نے بھی عوام کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ آپ سب کو نئے سال 2021 کی آمد پر دلی مبارکباد۔ نیا سال آپ کی زندگی میں خوشی ، امن ، خوشحالی اور اچھی صحت لائے۔جب کہ لاکانگریس کے ریاستی صدر اور وزیر خزانہ رامیشور نے بھی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ جھارکھنڈ کے تمام لوگوں کو سالِ نو کی ڈھیروں مبارک باد ۔