Home قومی خبریں نونیت رانا کا انڈرورلڈ سے تعلق، یوسف لکڑا والا سے لیاتھا 80 لاکھ کا قرض ،سنجے راوت کاسنسی خیزدعویٰ

نونیت رانا کا انڈرورلڈ سے تعلق، یوسف لکڑا والا سے لیاتھا 80 لاکھ کا قرض ،سنجے راوت کاسنسی خیزدعویٰ

by قندیل

ممبئی:ہنومان چالیسہ اور دیگر مسائل کو لے کر مہاراشٹر کی گرم سیاست میں ایک اور دھماکہ ہوا ہے۔ شیوسینا کے لیڈر اور ایم پی سنجے راوت نے بدھ کو الزام لگایا کہ امراوتی کی آزاد رکن پارلیمنٹ نونیت کور رانا کے انڈر ورلڈ سے تعلقات ہیں۔ رانا نے داؤد کے ساتھی یوسف لکڑ والا سے 80 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا۔راوت نے کہا کہ لکڑوالا کی موت جیل میں ہی ہوئی تھی۔ انہیں ای ڈی نے 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ اس کے ’دائود‘ گینگ سے روابط تھے۔شیو سینا لیڈر راوت نے الزام لگایا کہ ای ڈی نے لکڑوالا کے لین دین کی جانچ کی تھی، لیکن نونیت رانا سے متعلق معاملات کو خارج کر دیا گیا تھا۔ ای ڈی رانا سے کب پوچھ گچھ کرے گی؟ کوئی اسے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ مہاراشٹر میں حالیہ واقعات کا انڈر ورلڈ سے تعلق تھا۔رانا جوڑے نے ہفتہ کو وزیر اعلیٰ ٹھاکرے کی نجی رہائش گاہ ماتوشری کے باہر ہنومان چالیسا پڑھنے کے لیے بلایا تھا، بعد میں انہوں نے اپنا منصوبہ تبدیل کر لیا، لیکن ممبئی پولیس نے گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف بغاوت سمیت آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ان کے بعد نونیت رانا نے الزام لگایا کہ پولیس نے دلت طبقے سے ہونے کی وجہ سے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی۔

You may also like

Leave a Comment