نوکری دیں ، خالی نعرے نہیں،راہل گاندھی کاطنز

نئی دہلی:سابق کانگریس صدر اور وایاناڈسے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت پرطلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کا الزام عائد کیا ہے۔ راہل گاندھی سوشل میڈیاپربہت متحرک ہیں اور وہ تقریباََروزانہ ملک کے مسائل کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے اٹھاتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کچھ دیر پہلے ہی ٹویٹ کیاتھاکہ مودی حکومت ہندوستان کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ وہ امتحان دہندگان کے مطالبات کو نظرانداز کررہی ہے۔ انہوں نے مرکزسے مطالبہ کیاہے کہ حکومت نوکری فراہم کرے ، خالی نعرے نہیں۔ راہل گاندھی نے ٹوئیٹ کیاہے کہ مودی حکومت ہندوستان کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ تکبرکی وجہ سے وہ JEE-NEET کے امیدوارں کے اصل خدشات کے ساتھ ساتھ ایس ایس سی اوردیگرٹیسٹ لینے والوں کے مطالبات کوبھی نظرانداز کررہی ہے۔ نوکری دیں ، خالی نعرے نہیں۔