Home قومی خبریں نوجوان اسکالرز کی عالمی انجمن تشکیل،انجمن کا پہلا پروگرام25اگست کو

نوجوان اسکالرز کی عالمی انجمن تشکیل،انجمن کا پہلا پروگرام25اگست کو

by قندیل

میرٹھ :شعبۂ اردو ، چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی، میرٹھ کی پہل پر اردو نوجوان اسکالرز کا ایک عالمی پلیٹ فارم قائم کیا جا رہا ہے ۔ واضح ہو کہ گذشتہ 07؍ تا 10؍ اگست2020ء ایک عالمی ویبنار کے موقع پرنوجوانوں کی ایک عالمی انجمن بنانے کی تجویز آئی تھی۔جس کے نتیجے میں متفقہ طور پر بین الاقوامی نوجوان اردو اسکالرز انجمنInternational Young Urdu Scholar’s Association (IYUSA) ، آئیوسا کا قیام عمل میں آیا اور فوری طور پر پروفیسر یوسف عامر(وائس چانسلر ، جامعہ ازہر ، مصر) پروفیسر ارتضیٰ کریم(ڈین ، فیکلٹی آف آرٹس ، دہلی یونیورسٹی، دہلی) پروفیسر انور پاشا(جے این یو) پروفیسر شبنم حمید (الہ آباد یونیورسٹی) پروفیسر کوثر مظہری(جامعہ ملیہ اسلامیہ) پروفیسر آسمان (انقرہ یونیورسٹی)پروفیسر غلام ربانی(ڈھاکہ یونیورسٹی) پروفیسر اسلم جمشید پوری(میرٹھ یونیورسٹی) ڈاکٹر راشد انور راشد(علی گڑھ مسلم یونیورسٹی) محترمہ صدف مرزا(ڈنمارک) محترم ناصر ناکاگاوا (اردو نیٹ جاپان) ڈاکٹر صابر گودڑ(ماریشس) کو ایڈوائزری پینل کا رکن بنایا گیا تھا۔
خوشی کی بات ہے کہ آئیو ساکی ہر ملک میں شاخیں بن رہی ہیں۔ ہندوستان میں ہر صوبے میں اس کی شاخ قائم ہو رہی ہے۔ اس نومولود ادارے کا پہلا پروگرام 25؍ اگست 2020ء کو دوپہر ڈھائی بجے زوم ایپ پر منعقد ہوگا۔ جس میں چار نوجوان اسکالرز کا بھر پور تعارف اور ان سے مکالمہ پیش کیا جائے گا۔ پروگرام میں پوری دنیا سے اردو والوں کی شرکت متوقع ہے۔

You may also like

Leave a Comment