Home قومی خبریں قومی یوم تعلیم کے موقعے پر عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ کی مشترکہ تعلیمی بیداری مہم

قومی یوم تعلیم کے موقعے پر عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ کی مشترکہ تعلیمی بیداری مہم

by قندیل

نئی دہلی(پریس، ریلیز): عزیزیہ رحمانی ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ نئی دہلی نے مشترکہ طور پر گیارہ نومبر قومی یوم تعلیم (National Education Day ) کی مناسبت سے تعلیمی بیداری مہم بٹلہ ہاؤس، جامعہ نگر ،دہلی میں پورے تزک و احتشام کے ساتھ چلائی۔ واضح ہوکہ پورے ہندوستان میں آج کے دن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر نیشنل ایجوکیشن ڈے منایا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے عزیزیہ رحمانی فاونڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ نے اپنے علاقے میں بچوں کے درمیان تعلیمی بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا اور بچوں کے درمیان کتابیں اور قلم بھی تقسیم کیے ۔
عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن کے سرپرست مولانا محمد شہاب الدین رحمانی قاسمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی مہم وہ بھی ایک بڑی اور معمار قوم شخصیت مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں چلانا ایک اعلی سوچ کی مثال ہے۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمیں مولانا کی زندگی کے بارے میں نئی نسل کو بتاتے رہنا چاہیے۔ ویل بینگ ٹرسٹ کے چیئرمین حافظ شہنواز احمد نے آج کے دن کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس تعلیمی بیداری مہم کا اس لیے انعقاد کیا گیا تاکہ نئی نسل کو تعلیم کی طرف راغب کیا جائے اور مولانا کی زندگی سے سبق لیا جائے۔اس تعلیمی بیداری مہم میں نہ صرف بڑے بلکہ بڑی تعداد میں بچے اور بچیاں بھی شریک ہوئے۔ بچوں کے درمیان مختلف موضوعات کی مفت کتابیں اور قلم کے علاوہ کھانے کی چیزیں بھی تقسیم کی گئیں۔
ڈاکٹر شاہد اقبال،اسسٹنٹ پروفیسر کروڑی مل کالج نے کہا کہ عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن کے کئی پروگرام میں میری شرکت ہوئی ہے۔ اس طرح کی مہم بچوں کے لیے بیحد مفید ثابت ہوگی۔
مولانا محمد شارب ضیاءرحمانی نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ آج کے دن تعلیمی بیداری مہم چلانا ایک سماجی ذمہ داری ہے،عوام میں تعلیم کے تئیں بیداری پیدا کرنا اہم کام ہے، عزیزیہ رحمانی فاؤنڈیشن اور ویل بینگ ٹرسٹ نے بہتر کام کیا ہے۔ اس کے لیے اس کے ذمہ داران دل سے مبارک باد کے مستحق ہیں۔
انجینئر محمدشاہد بھی اس مہم میں شریک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سماج کے اندر اس طرح کی بیداری پیدا کرنا ضروری ہے ۔
بشری رحمانی استاذ المنت ایجوکیشن سینٹر نے خوشی ظاہر کی کہ بچوں کے لیے یہ ایک یاد گار لمحہ ہے۔ ام حبیبہ استاذ المنت ایجوکیشن سینٹر، فاریہ،سید احتشام رضوی، ابو ساجد نواب، شہزاد احمد، محمدظفر علی، انجینئر محمدفہد رحمانی وغیرہ نے اس مہم میں حصہ لے کر پروگرام کو کامیاب بنایا۔

You may also like