ناراض لیڈران سے سنگھوی کی ملاقات،کہا- سب کانگریس پریوار کا لازمی حصہ ہیں،ہم سب کا احترام کرتے ہیں

نئی دہلی:آج جموں میں غلام نبی آزاد کی سربراہی میں کانگریس کے ناراض لیڈران کی میٹنگ کے موقع پر کانگریس کے لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے کہا ہے کہ کانگریس کو لگتا ہے کہ جب پانچ ریاستوں میں انتخابات ہوں گے تو یہ لیڈران انتخابی ریاستوں میں کانگریس کو مضبوط کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سب قابل احترام لوگ ہیں، یہ سب کانگریس خاندان کا لازمی جزو ہیں، جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔ابھیشیک منو سنگھوی نے کہاکہ ہمیں اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ انہوں نے (غلام نبی آزاد) نے پارلیمنٹ میں 7 بارنمائندگی کی ۔ سونیا گاندھی نے انہیں جموں وکشمیر کا وزیر اعلی بنایا، کبھی وہ وزیر تھے اور کبھی جنرل سکریٹری، جنہوں نے آزادکے استعمال کا سوال اٹھایا ہے، وہ شاید اس تاریخ سے واقف ہی نہیں ہیں۔غلام نبی آزاد سے ہاردک پٹیل تک عدم اطمینان کولے کر سنگھوی نے کہا کہ کانگریس گذشتہ چند سالوں میں اقتدار سے باہر ہوگئی ہے۔ اس کو کانگریس کی کمزوری کہا جاسکتا ہے، لیکن وہ نہیں جو آپ کہہ رہے ہیں۔جموں میں آج کانگریس کے تمام لیڈران گاندھی گلوبل فیملی کی میٹنگ میں جمع ہوئے۔ اس امن کانفرنس میں آنند شرما، کپل سبل، بھوپندر سنگھ ہڈا، منیش تیواری، راج ببر جیسے کانگریس جی 23 لیڈران نے شرکت کی۔