نائیڈو نے طوفان ’امفان ‘کی وجہ سے لوگوں کی موت پر غم کا اظہار کیا

نئی دہلی:نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے طوفان ’امفان ‘کی وجہ سے لوگوں کی موت پر جمعرات کو غم کا اظہار کیا اور صحیح وقت پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کے لئے مغربی بنگال اور اڑیسہ کی انتظامیہ کی تعریف کی۔ طوفان امفان سے کم از کم 12 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور اس نے کولکاتہ اور مغربی بنگال کے کئی حصوں میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ مغربی بنگال اور اڑیسہ میں طوفان کے وجہ سے ہوئے جان ومال کے نقصان اور سرکاری اور نجی املاک اور فصلوں کو ہوئے نقصان سے فکر مند ہوں۔انہوں نے کہاکہ جن خاندانوں نے اس تباہی میں اپنے لوگوں کو کھویا ہے، میری ہمدردی ان کے ساتھ ہے۔

    Leave Your Comment

    Your email address will not be published.*