نائب صدر جمہوریہ روبہ صحت،کوویڈ-19 کی رپورٹ منفی آئی

نئی دہلی:نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈوکی کوویڈ-19 کی جانچ رپورٹ آج منفی آئی۔ 29 ستمبر 2020 کو کوویڈ-19 سے متاثر پائے جانے کے بعد وہ ہوم کوارنٹائن میں تھے۔آج ایمس کی ایک میڈیکل ٹیم کے ذریعے آر ٹی- پی سی آر ٹیسٹ کیے جانے کے بعد، نائب صدر جمہوریہ اور ان کی اہلیہ محترمہ اوشا نائیڈو، دونوں کی کووڈ-19 کی جانچ رپورٹ منفی آئی۔ وینکیانائیڈو کی صحت اچھی ہے اور توقع ہے کہ وہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق معمول کی سرگرمیاں جلد ہی انجام دینے لگیں گے۔ انھوں نے ان کے لئے دعائے صحت کرنے والے سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کیاہے۔