Home نعت نعتِ رسولِ عربی ﷺ ۔ حسیب الرحمٰن شائق قاسمی

نعتِ رسولِ عربی ﷺ ۔ حسیب الرحمٰن شائق قاسمی

by قندیل

اے رسولِ خد ! عالمی آپ ہیں
سارےانسان و جن کےنبی آپ ہیں

گلشنِ دہر میں آئی ہرسو بہار
باعثِ رونق و تازگی آپ ہیں

زندگی کاملاجن سے زریں اصول
اور کوئی نہیں اے نبی! آپ ہیں

آپ کی "ذات "تو مشعلِ راہ ہے
بہرِظلمت یہاں روشنی آپ ہیں

مظہرِ عشقِ ربِّ دوعالم ہیں آپ
جن کےصدقےیہ دنیاسجی آپ ہیں

خوف محشرکامجھکوذرا بھی نہیں
"ضامن و شافعِ امتی آپ ہیں”

میں ہوں ختمِ نبوت کاقائل حسیب
ہے "عقیدہ” مرا آخری آپ ہیں

You may also like

Leave a Comment