Home قومی خبریں مظفر حنفی کا ادبی اثاثہ پبلک اداروں کو عطیہ کردیا گیا

مظفر حنفی کا ادبی اثاثہ پبلک اداروں کو عطیہ کردیا گیا

by قندیل

 

نئی دہلی (پریس ریلیز): مظفر حنفی کا تمام ادبی اثاثہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پریم چند آرکائیو میں جمع کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ مظفر حنفی اور شادعارفی کی تمام کتابیں صولت پبلک لائبریری رامپور یو پی میں گوشۂ مظفر حنفی میں اور دیگر ساری کتابیں مغربی بنگال اردو اکادمی کولکتہ کے گوشۂ مظفر حنفی میں جمع کر دی گئی ہیں۔ کتابوں کا ایک سیٹ مظفر حنفی میموریل کمیٹی کے تحت مظفر حنفی کے مکان D40 ،بٹلا ہاؤس، مظفر حنفی لین جامعہ نگر نئی دہلی ٢٥میں محفوظ کر دیا گیا ہے تاکہ ریسرچ اسکا لر اور طالب علم فیض اٹھا سکیں۔ سبھی ادب دوستوں کے لیے یہ اطلاع بھی انجینئر فیروز مظفر، دہلی نے دی ہے کہ ساغر نظامی کا بھی تمام ادبی سرمایہ جامعہ کے پریم چند آرکائیو میں جمع کر دیا گیا ہے جو کہ مظفر حنفی صاحب کے پاس بطور امانت تھا۔

You may also like

Leave a Comment