Home قومی خبریں مظفر پور میں رام دیو اور اچاریہ بالاکرشن کے خلاف کیس درج

مظفر پور میں رام دیو اور اچاریہ بالاکرشن کے خلاف کیس درج

by قندیل

مظفر پور:پتنجلی انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین آچاریہ بال کرشن ، پتنجلی یوگا پیٹھ کے یوگاگروسوامی رام دیوکے خلاف مظفر پور سی جے ایم عدالت میں شکایت درج کی گئی ہے۔ بابا رام دیو اور بال کرشن پرشکایت میں الزام لگایا گیا ہے۔ دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے لیے دوابنانے کا جھوٹا دعویٰ کرکے ملک کوگمراہ کیاہے۔ آپ کو بتادیں کہ منگل کے روز ، بابا رام دیونے کوروناوائرس کے علاج کے لیے ایک دوا بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ، پتنجلی آیوروید کی آیورویدک دوا کورونیل کی تشہیرکی ہے۔آج رام دیو اور اچاریہ بال کرشن کے خلاف چیف جسٹس عدالت میں شکایت دائر کی گئی ہے ، جسے اسے دھوکہ دہی قرار دیاگیا ہے۔ یہ شکایت ضلع کے ایک سماجی کارکن تمنا ہاشمی نے درج کرائی ہے۔ اس میں تمنا ہاشمی نے پتنجلی انسٹی ٹیوٹ اورریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے کنوینر سوامی رام دیو ، پتنجالی کے چیئرمین اچاریہ بال کرشنن پرالزام لگایا ہے۔ چیف جسٹس عدالت نے شکایت پرسماعت کے لیے 30 جون کادن مقررکیاہے۔

You may also like

Leave a Comment