Home قومی خبریں مسلم تنظیموں کے وفدکی نتیش کمارسے ملاقات، این آرسی پرمیمورنڈم سونپا

مسلم تنظیموں کے وفدکی نتیش کمارسے ملاقات، این آرسی پرمیمورنڈم سونپا

by قندیل

پٹنہ:شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے موضوع پر آج شام امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی کی قیادت میں مسلم تنظیموں کا ایک وفد وزیر اعلی نتیش کمار سے ملاقات کی اور انہیں میمورنڈم پیش کیا۔میمورنڈم کے ذریعہ نتیش کمار سے مطالبہ کیا گیا گیا ہے کہ بہار حکومت مرکزی حکومت پر اس قانون پر نظر ثانی کرنے اور اسے واپس لینے پر دباوُ ڈالے۔وزیر داخلہ باربار کہ چکے ہیں کہ پورے ملک میں این آر سی لاگو ہوگا۔اس کی وجہ سے عام لوگ ڈرے ہوئے ہیں۔آپ کی جانب سے یہ یقین دہانی کرائی گئ ہے کہ ہم بہار میں اسے لاگو نہیں۔ہونے دیں گے۔لیکن آپ کا پچھلا اسٹینڈ دیکھ کر بہار کے عوام یقین نہیں کر پا رہے ہیں۔اس لئے آپ اس سلسلے میں اپنا اسٹینڈ واضح کیجئے۔میمورنڈم کے ڈریعہ وزیر اعلی نتیش کمار سے گزارش کی گئ ہے کہ دیش کو بانٹنے والے ،گنگا جمنی تہذیب کو نقصان پہچانے والے اور دیش کی ایکتا کو کمزور کرنے والے مرکزی حکومت کے کسی اقدام کی حمایت نہ کریں۔شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ہونے والے مظاہرے جو پرامن طریقے سے ہو رہے ہیں اسے اخلاقی طور حمایت دیں اور مظاہرین تحفظ کو یقینی بنائیں۔مظاہرہ کرنے والے جن نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کو چھوڑا جائے اور جن پر ایف آئ آر درج ہوا ہے اسے فوراً واپس لیا جائے۔
اس وفد میں حضرت امیر شریعت کے علاوہ مولانا حسن احمد قادری،مولانا شبلی قاسمی،مولانا رضوان احمد اصلاحی،مولانا امانت حسین،مولانا اعجاز کریم،انوارالہدی اور مولانا خورشید مدنی شامل تھے۔
وزیر اعلی سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کو اس کی ا طلاع دیتے ہوئے مولنا شبلی قاسمی نے کہا کہ وزیر اعلی نے مکمل یقین دہانی کرائ ہے اور کہا ہے وہ بہار میں این آر سی کا نفاذ نہیں ہونے دیں گے۔یہ پوچھے جانے پر کہ اس کا نفاذ تو مرکزی حکومت کرے گی ریاستی حکومت کو اس میں کیا اختیا رحاصل ہو گا۔جواب دیا گیا کہ وہ اپنے طور پرکوشش کریں گے اور اگے کی پالیسی طے کریں گے۔شام چھ بجے حج بھون میں پریس کانفرنس ہونا تھا لیکن عین وقت پر حج بھون کی جانب سے حج بھون احاطہ میں پریس کانفرنس کرنے سے منع کر دیا گیا۔

You may also like

Leave a Comment