Home نقدوتبصرہ مسلم پرسنل لا کیا ہے؟-ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

مسلم پرسنل لا کیا ہے؟-ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

by قندیل

 

بعض اسباب سے گزشتہ کچھ عرصہ سے مسلم پرسنل لا خوب چرچے میں ہے _ حکومتِ ہند اسے ختم کرکے یکساں سِوِل کوڈ نافذ کرنا چاہتی ہے اور مسلم سربرآوردہ حضرات اس کے تحفّظ کے لیے کوشاں ہیں _ اسی مقصد سے 1972 میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی تشکیل عمل میں آئی تھی _ بورڈ نے اب تک اس کے تحفّظ کے لیے اپنی بساط بھر کوشش کی ہے _ ہمارے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ مسلم پرسنل لا کیا ہے؟ اور اس میں عائلی زندگی کے کون کون سے معاملات آتے ہیں؟

ہندوستان میں مسلم دورِ حکومت میں زندگی کے بیش تر شعبوں میں اسلامی قوانین نافذ تھے اور مسلمان ان پر عمل پیرا تھے۔ لیکن جب ملک کی زمامِ اقتدار انگریزوں کے ہاتھ میں آئی تو انہوں نے آہستہ آہستہ اسلامی قوانین کو منسوخ کرکے ان کی جگہ برطانوی قوانین نافذ کرنے شروع کر دیے _ پہلے فوج داری قانون ختم کیا ، پھر قانونِ شہادت اور قانونِ معاہدات منسوخ کیے ، پھر عائلی قوانین بدلنے کی تیاری کی جانے لگی _ اس وقت مسلم علماء حرکت میں آئے اور انہوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی۔ چنانچہ ان کی کوششوں کے نتیجے میں 1937 میں شریعت ایپلیکیشن ایکٹ منظور ہوا ، جس میں کہا گیا تھا کہ نکاح ، طلاق ، خلع ، مباراۃ ، فسخِ نکاح ، حضانت ، ہبہ ، وصیت اور وراثت سے متعلق معاملات میں اگر دونوں فریق مسلمان ہوں تو ان کا فیصلہ اسلامی شریعت کے مطابق ہوگا ، خواہ ان کا عرف اور رواج کچھ بھی ہو ، قانونِ شریعت کو عرف پر بالادستی ہوگی ۔ اسی کو ‘مسلم پرسنل لا’ کا نام دیا گیا۔

جماعت اسلامی ہند نے اسلام کی عائلی تعلیمات کا صحیح تعارف کرانے اور ان کے سلسلے میں مسلم امت میں بیداری لانے کی غرض سے 23 اپریل تا 7مئی 2017 دو ہفتے کی ایک مہم منائی تھی _ اس میں پورے ملک میں چھوٹے بڑے اجتماعات ، کارنر میٹنگس ، خطباتِ جمعہ ، خواتین کے خصوصی اجتماعات اور دیگر پروگرام ہزاروں کی تعداد میں منعقد کیے گئے تھے ۔ اس موقع پر مسلم پرسنل لا کے تعارف کے لیے ایک کتاب شائع کی گئی تھی اور ملک کی دیگر زبانوں میں اس کا ترجمہ کروا کے بڑے پیمانے پر تقسیم کیا گیا تھا۔ مذکورہ کتاب لکھنے کی ذمہ داری راقمِ سطور کو دی گئی تھی _ کتاب تیار ہونے کے بعد مہم کمیٹی کے ارکان نے اس پر نظر ثانی کی اور اسے بہتر بنانے کے لیے مشورے دیے _ ان کی روشنی میں کتاب میں ترمیم اور حذف و اضافہ کیا گیا تھا۔

بعد میں 2018 میں مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی نے اصل کتاب (اردو) اور اس کے انگریزی ترجمے کو اپنے یہاں سے شائع کیا۔ اس کی تفصیل درج ذیل ہے :

عائلی زندگی کے اسلامی اصول (اخلاقی اور قانونی پہلو)
صفحات : 40 ، قیمت : 30 روپے

Muslim Personal Law : Moral and Legal Issues
Pages : 52 , price : IRs.35/-

ان کتابوں کو مکتبہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔مکتبہ کا کسٹمر کیئر نمبر یہ ہے : 7290092403-91+

ان کتابوں ( اردو / انگریزی) کی پی ڈی ایف فائل کی خواہش رکھنے والے واٹس ایپ نمبر 9582050234-91+ پر رجوع کرسکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment