مسلم پرسنل لاءبورڈ کا ستائیسواں اجلاس،خالی عہدوں پرنامزدگیاں،مولاناخالدسیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری،مولاناارشدمدنی اور پروفیسرسیدعلی محمدتقوی نائب صدوربنائےگئے

مولانااحمدولی فیصل رحمانی،مولاناصغیررشادی،مولاناسفیان قاسمی اورایڈووکیٹ ایم آرشمشاد اراکین مجلس عاملہ نامزد
کانپور; مسلم پرسنل لاءبورڈکادوروزہ اجلاس کانپورمیں منعقدہوا۔اجلاس میں عہدوں پرموجودشخصیات کی توثیق کی گئی، نیزخالی عہدوں پرنامزدگی کاعمل پوراکیاگیا،جس کے تحت مولانارابع حسنی ندوی(صدربورڈ)اپنے عہدہ پربرقراررہیں گے۔ امیرشریعت مولانامحمدولی رحمانی(سابق جنرل سکریٹری)کے انتقال سے خالی جنرل سکریٹری کے عہدہ پرمولاناخالدسیف اللہ رحمانی کومنتخب کیاگیا۔نیزمولاناسالم قاسمی(سابق نائب صدر)کی خالی نشست پر مولاناارشدمدنی صدرجمیعت علمائے ہند کو اورمولاناکلب صادق(سابق نائب صدر)کی خالی جگہ پرپروفیسرسیدعلی محمدتقوی سابق پروفیسرعلی گڑھ مسلم یونیورسیٹی کو نائب صدربنایاگیا۔ان کے علاوہ امیرشریعت بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈمولانااحمدولی فیصل رحمانی سجادہ نشیں خانقاہ رحمانی بورڈ کے رکن اوررکن مجلس عاملہ بنائے گئے۔واضح ہوکہ مولانااحمدولی فیصل رحمانی بانی مسلم پرسنل لاءبورڈمولانامنت اللہ رحمانی کے پوتے اورسابق جنرل سکریٹری بورڈمولانامحمدولی رحمانی کے فرزندہیں۔نیزمولاناصغیراحمدرشادی امیرشریعت کرناٹک، مولاناسفیان قاسمی مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند،مولاناسیدمحمدعلی تقوی(جونائب صدربنائے گئے )ایڈووکیٹ ایم آرشمشاد بھی عاملہ کے رکن منتخب کیے گئے ہیں۔بہارسے خالی متعددنشستوں پرقاضی انظارقاسمی قاضی شریعت امارت شرعیہ، جاوید اقبال، انوارعالم بہادر گنج، مولاناحفظ الرحمن اور مولانا عبد الواحد کو بھی رکن میقاتی منتخب کیا گیا۔ علاوہ ازیں مولانا محمود دریابادی میقاتی سے رکن اساسی بنائے گئے ہیں۔ بورڈکایہ دوروزہ اجلاس انتخابی عمل کے علاوہ ملکی اورملی مسائل پربھی طلب کیاگیاتھا،جس میں کئی تجاویزمنظورکی گئیں۔